غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اپنے دعویٰ سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی


ویب ڈیسک November 15, 2023
حماس کے زیراتنظام جگہوں پر قبضے سے ہماری گرفت مضبوط ہوئی،اسرائیلی فوج کا دعویٰ:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے حماس کی پارلیمنٹ ، حکومتی عمارات ، پولیس ہیڈ کوارٹرز اوراسلحہ ساز ادارے کے طور پر کام کرنے والی انجینئیرنگ فیکٹری پر قبضہ کرلیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر قبضہ کرنے سے ہماری گرفت مزید مضبوط ہوئی ہے۔اسرائیل نے اپنے دعویٰ سے متعلق کوئی تفصیل یا ثبوت جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی بمباری میں نومولودوں سمیت 179 مریض ملبے میں دفن ہوگئے، ڈائریکٹر الشفا

اسرائیل کے دعویٰ کے باجود اب تک قبضے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں۔ مبینہ قبضے کے دوران کسی جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں