ورلڈکپ سیمی فائنل بھارتی بورڈ نے پچ تبدیل کر ڈالی

برطانوی میڈیا نے بھارتی بورڈ پر الزامات بوچھاڑ کردی

برطانوی میڈیا نے بھارتی بورڈ پر الزامات بوچھاڑ کردی(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پچ تبدیل کردی۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج کھیلے جانے والے سمی فائنل کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروا دیا ہے۔

ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت اور نیوزی لینڈ میں کس کا پلڑا بھاری؟


وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ریزرو ڈے پر بھی سیمی فائنل بے نتیجہ رہا تو فائنل میں کون جائے گا؟

دوسری جانب ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہےتاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔
Load Next Story