اسلام قبول کرنے پر غور ہربھجن نے انضمام کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انضمام کی وائرل ویڈیو پر سابق بھارتی کرکٹر کا شدید ناراضگی کا اظہار

انضمام کی وائرل ویڈیو پر سابق بھارتی کرکٹر کا شدید ناراضگی کا اظہار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق کو سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق کرکٹر انضمام الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتائے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہربھجن مولانا طارق جمیل کے سحر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کا بھی سوچا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہربھجن سمیت کئی کرکٹرز مولانا طارق جمیل کی زیر قیادت دعائیہ نشستوں میں شریک تھے۔ انضمام نے بتایا کہ سیشن دیکھنے کے بعد ہربھجن نے مولانا طارق جمیل کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: برائن لارا ''اسلام کی دعوت'' سے متاثر ہوا تھا، انضمام الحق

ہمارے پاس ایک کمرہ تھا جہاں نماز ادا کی جاتی تھی، مولانا طارق جمیل شام کو ہمارے پاس تشریف لاتے اور نماز پڑھاتے تھے۔ کچھ دنوں کے بعد عرفان پٹھان، محمد کیف اور ظہیر خان بھی آنے لگے جبکہ انکے علاوہ 4 دیگر ہندوستانی کرکٹرز بیٹھ کر ہمیں دیکھتے تھے۔


مزید پڑھیں: قومی کرکٹر عائشہ نسیم کا اسلام کی خاطر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہربھجن کو طارق جمیل کے مولانا ہونے کا علم نہیں تھا، اس نے کہا کہ میں اس شخص سے متاثر ہوں اور ان کی باتوں پر عمل کرنا چاہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے سابق کپتان انضمام الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اسلام قبول کرنے کے غور کا دعویٰ جھوٹا ہے، مجھے سکھ ہونے پر فخر ہے۔
Load Next Story