بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ

شان مسعود اور شاہین الگ فارمیٹ میں کپتانی کے مضبوط امیدوار


ویب ڈیسک November 15, 2023
شان مسعود اور شاہین الگ فارمیٹ میں کپتانی کے مضبوط امیدوار (فوٹو: گیٹی امیج)

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم اگر قیادت سے خود الگ ہوتے ہیں تو بورڈ اسے قبول کرلے گا بصورت دیگر انہیں برطرف کردیا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی20 جبکہ شان مسعود ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

خیال رہے کہ 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے جبکہ 2020 میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا عہدہ بھی دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین نام پیش کردیے


بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ایشیاکپ سمیت آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ کپتان بابراعظم آج مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں قیادت کے حوالے سے اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں