روہت شرما نے ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا
کیویز کیخلاف 29 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز
بھارتی کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے 29 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا میگا ایونٹ میں 49 چھکوں کا ریکارڈ توڑا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیرز 37، رکی پونٹنگ 31 جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 29 چھکوں کے ہمراہ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ بھارتی بورڈ نے پچ تبدیل کر ڈالی
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ ایونٹ کا دوسرا سیمی کل جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا۔

Milestone Alert