آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتارملزم نے گاڑی چھیننے کے ایڈونچر میں نوجوان ڈرائیور شاہ زیب کی جان لی


Staff Reporter November 15, 2023
مقتول نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کی یاد گار تصویر

سچل پولیس نےحیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکوقتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا.

پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزم نے گاڑی چھیننے کے ایڈونچر میں نوجوان ڈرائیور شاہ زیب کی جان لی۔

9 نومبر کی شب سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 سمرا چوک ہاشم آباد سوسائٹی کے قریب حیدر آباد کے رہائشی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 28 سالہ شاہ زیب ولد محمد ریاض انصاری کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا.

مقتول نوجوان ڈرائیورکی لاش گاڑی سے کچھ فاصلے سے ملی تھی ،مقتول نوجوان حیدر آباد سے رائیڈ لیکر کورنگی کراسنگ آیا تھامقتول کے والد اس سے مسلسل رابطے میں تھے اوربیٹے کی گاڑی میں لگے ٹریکرکی مدد سے گاڑی کی لوکیشن بار بار چیک کررہے تھے

بیٹے نے والد کو فون پر بتایا کہ سواری کو کورنگی کراسنگ کے قریب اس کے مقام پر اتار دیا ہے مغرب کے وقت بیٹے نے والد کو بتایا کہ اسے گلزارہجری اسکیم 33 ایک اوررائیڈ ملی ہے اسے اٹھانے جا رہا ہوں.

والد نے بیٹے کی لوکیشن چیک کی توگاڑی اسکیم 33 میں موجود تھی جس کے بعد والد نماز کے لیے چلے گئے ، وآپس آئے توبیٹے کی گاڑی کی لوکیشن کچھ مشکوک دکھائی دی، والد نے بیٹے کو کال کی توبیٹے نے فون کال ریسیونہیں کی جس پر وہ پریشان ہوگئے۔

والد نے بیٹے سے کافی دیرتک رابطہ نہ ہونے پرٹریکرکمپنی کی مدد سے گاڑی بند کرادی اور کراچی میں موجود اپنے رشتہ داروں کو فوری لوکیشن پربھیجاخود بھی اپنے دوسرے بیٹے شاہ میراوررشتہ داروں کے ہمراہ کراچی روانہ ہوگئے۔

رشتہ داروں نے مدد گار 15 پولیس کو بھی اطلاع کردی تھی ۔ راستے میں رشتہ دار فیضان نے اطلاع دی کہ سمیرا چوک کے قریب سے شاہ زیب کی لاش ملی ہے نامعلوم ملزمان نے بیٹے کو سرپرگولی مارکرقتل کیا گیا۔

سچل پولیس نے والد محمد ریاض انصاری کی مدعیت میں ان کے بیٹےشاہ زیب کے قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

اس سلسلے میں ڈی آٸی جی ایسٹ اورایس ایس پی ایسٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،گزشتہ روزسچل آپریشن پولیس اورانویسٹیگشن پولیس نے مشترکہ کاررواٸی کرتے ہوئے مقتول نوجوان ڈرائیورشاہ زیب کے قتل میں ملوث عبدالصمد کو گرفتارکرکے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق ملزم عبدالصمد کوٹیکنیکل بنیاد ،سی سی ٹی وی فوٹیج، کار ٹریکر کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزم نے کارچھیننے کے ایڈونچر میں شاہ زیب کی جان لی،اس نے شاہ زیب کی گاڑی کو آن لائن بک کیا تھا۔ گاڑی جیسے ہی اسکیم 33 پنجابی سوداگران سوسائٹی سے سمیرا چوک پہنچی ملزم نے پستول نکال لیاملزم صمد نے شاہزیب کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہا شاہزیب نے جیسے گاڑی روکی اس کی گردن میں گولی ماردی گاڑی کا ٹریکر بند ہونے کی وجہ سے ملزم کا منصوبہ فیل ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |