یونس حفیظ اور وہاب سلیکشن کمیٹی کیلئے مضبوط امیدوار

گزشتہ روز تینوں کرکٹرز نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقاتیں کرچکے ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2023
گزشتہ روز تینوں کرکٹرز نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقاتیں کرچکے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی میں اُکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور نگراں صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض سے ملاقاتیں کی ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری سنبھالی تھی تاہم بورڈ نے عبوری کمیٹی کو بھی توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ

بورڈ سربراہ سربراہ یونس خان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ میں سے کسی ایک کو نیا چیف سلیکٹر بنانے پر غور کر رہے ہیں تاہم فاسٹ بولر وہاب ریاض سلیکشن کی پوزیشن کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

نئی سلیکشن کمیٹی 20 سے 24 نومبر تک ٹیسٹ سکواڈ کی تشکیل پر غور و خوض کرے گی۔

بورڈ چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقرر کردہ چیف سلیکٹر جدید دور کی کرکٹ کے متحرک منظر نامے واقف ہو اور اسی حساب سے ٹیم منتخب کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔