گوجرانوالہ میں دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
واقعہ جمیل شہید چوک پر پیش آیا، موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی اور بھاگ نکلے
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے جمیل شہید چوک پر پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے پانچوں افراد پر فائرنگ کی اور بھاگ نکلے۔
اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور ایمبولینسز کو طلب کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں مرنے والوں کی شناخت رانا افتخار، رجب، حافظ سفیان، بوٹا عرف فوجی اور قیصر شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ سیٹلائٹ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔