بابر اعظم کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ذکا اشرف سے اہم ملاقات

بابر اعظم ملاقات کے بعد باہر نکلے تو مداحوں نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی اور سیلفیاں لیں


ویب ڈیسک November 15, 2023
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کیلیے پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں اُن کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یونس، حفیظ اور وہاب سلیکشن کمیٹی کیلئے مضبوط امیدوار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور ذکا اشرف کی ملاقات مستقبل کی قیادت اور دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے بہت اہم تھی، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی میں جلد تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کا حتمی اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر کی دوڑ میں وہاب ریاض سب سے آگے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں پلان بی بھی تیار کرلیا ہے، جس کے تحت دورہ آسٹریلیا کیلیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کو دی جاسکتی ہے۔

بابر اعظم کو دیکھ کر مداحوں کی نعرے بازی

بابر اعظم جب ذکا اشرف سے ملاقات کر کے باہر نکلے تو پی سی بی ہیڈکوارٹر کے باہر اُن کے درجنوں مداح موجود تھے جنہوں نے کپتان کو دیکھ کر اُن کے حق میں نعرے بازی کی اور سیفلیاں بھی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں