بابراعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا، بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان


ویب ڈیسک November 15, 2023
(فوٹو: کرک انفو)

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بابراعظم نے اپنے استعفے کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے کیا اور کہا کہ 'یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن اس فیصلے میں بہتری ہے، بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے لکھا کہ نئے کپتان کی ہر طرح سے سپورٹ کرتا رہوں گا۔ میری کپتانی میں پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ

بابر اعظم نے کپتانی کا موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے ابھی بھی وہ لمحہ نہیں بھولتا جب 2019 میں مجھے کپتانی سونپی گئی تھی، میں نے اپنی کپتانی کے دوران کافی اونچ نیچ دیکھی ہے'۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ذکا اشرف سے اہم ملاقات

اس سے قبل بابر اعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی جس میں بابر اعظم کو دورۂ آسٹریلیا کیلیے کپتان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں