سینیٹ کی نشست پر تاج حیدرکے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

آخری روز کسی دوسرے امیدوار نے کوائف جمع نہیں کرائے


Staff Reporter May 23, 2014
آخری روز کسی دوسرے امیدوار نے کوائف جمع نہیں کرائے. فوٹو : آئی این پی/فائل

سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹس نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز کسی دوسرے امیدوار نے کوائف جمع نہیں کرائے، پیپلزپارٹی کے تاج حیدر کا اس نشست سے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جمعہ کو تاج حیدر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگی، شیڈول کے مطابق 26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اس دوران اگر کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے تو تاج حیدر کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔