شاہین آفریدی ٹی20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر حفیظ ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے

وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر بنادیا گیا، مکی آرتھر سمیت تمام کوچز فارغ


ویب ڈیسک November 15, 2023
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ نئے ٹیم ڈائیرکٹر ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: یونس، حفیظ اور وہاب سلیکشن کمیٹی کیلئے مضبوط امیدوار

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔