اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کردیا
ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 42 کروڑ 30 لاکھ روپے سپلیمنڑی گرانٹ کی منظوری دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کرتے ہوئے ریٹ بڑھانے کی ٹھوس وجہ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت صحت کی 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صحت کو آئندہ ہفتے تک مکمل ورکنگ کے ساتھ سمری پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر صوبوں سے بھی مشاورت اور قیمت میں اضافے کی ٹھوس وجہ مانگ لی۔
کمیٹی نے ربیع سیزن کے لیے دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد پر غور کیا، کھاد کی درآمد حکومتی سطح پر کرنے کو ترجیح دی جائے۔ ای سی سی کی وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ای سی سی کا کیش کریڈٹ کی حد کو نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ کھاد درآمد اور سبسڈی کے اخراجات صوبوں سے وصول کرنے کی ہدایات دیں۔
ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 42 کروڑ 30 لاکھ روپے سپلیمنڑی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔