امریکی لائبریری کو تین دہائیوں بعد کتاب لوٹا دی گئی
لائبریری کے مطابق یہ کتاب اگست 1993 میں لوٹائی جانی تھی
امریکا میں ایک لائبریری سے جاری کی گئی کتاب 30 سال سے زائد عرصے بعد واپس لوٹا دی گئی۔
امریکی ریاست میسوری میں قائم سینٹ چارلس سٹی کاؤنٹی لائبریری کے مطابق سینڈرا بوئنٹن کی کتاب 'بٹ ناٹ دی ہِپوپوٹَمس' کو حال ہی میں وِنگ ہیون برانچ میں جمع کرایا گیا۔
لائبریری کا کہنا تھا کہ یہ کتاب اگست 1993 میں لوٹائی جانی تھی۔
ایک فیس بک پوسٹ میں لائیبریری میں کہا کہ لائبریری واپسی میں کبھی تاخیر نہیں ہوتی بالخصوص اس وقت جب جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔ اس کتاب کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی گاہک کو لائبریری واپس آنے پر خوش آمدید کرنے کی ہوئی۔