جیوکے معاملے میں حکومتی ارکان اپنے پاؤں پرکھڑے نہیں ہوتے ممبر پیمرا میاں شمس
پیمراکے قوانین کسی کی پسند نا پسندکیلیے نہیں بنے ہیں، ممبر پیمرا میاں شمس
MUZAFFARGARH:
پیمرا کے ممبر میاں شمس نے کہا ہے کہ پیمرا بااختیار ادارہ ہے،اجلاس میں حکومتی ارکان کی عدم شرکت سے جیو نیوز کے معاملے کو طول دینے میں مدد ملی ہے۔
جیو نیوزکوبندکرنے کے معاملے میں حکومتی ارکان اپنے پائوں پرکھڑے نہیں ہوتے ہیں۔ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیمراکے قوانین کسی کی پسند نا پسندکیلیے نہیں بنے ہیں،اگر پیمرا قانون کو تبدیل کرنا ہے تو قانون سازی کرنا ہوگی،انھوں نے کہاکسی بھی ملک میں قومی اداروںکے وقارکو مجروح نہیںکیا جاتا ہے لیکن جیو نیوز نے ایک سازش کے تحت افواج پاکستان کو بدنام کیا،انھوں نے کہا آٹھ گھنٹے تک نشریات چلانااوراس کے بعد پیمرا کے فیصلوں پر اثر انداز ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کو عوامی ردعمل کا احترام کرنا چاہیے، پورے ملک کے عوام جیو نیوزکی بندش کے حق میں ہیں ، 28 مئی کو ہونے والا اجلاس ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور فیصلہ عوام کی ترجمانی کرے گا ۔