آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا سیمی فائنل میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
جنوبی افریقا نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے
آئی سی سی ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، تاہم میگا ایونٹ کے اہم میچ کو بارش کے روک دیا گیا ہے۔ کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا ہے، موسمی حالات کی وجہ سے اگر مقررہ دن میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ریزرو ڈے کب اور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
ریزرو ڈے کا اصول کب فعال ہوتا ہے؟
ریزرو ڈے کو فعال کرنے سے پہلے امپائرز میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے پر غور کریں گے، جس میں مقابلے کو کم از کم 20 اوورز فی سائیڈ تک کم کرنا شامل ہے۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو امپائرز ریزرو ڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ریزرو ڈے کیسے کام کرتا ہے؟
بارش نے کھیل کو کب روکا اس پر منحصر دو منظرنامے ہیں۔
مثال 1: کھیل 50 اوورز فی سائیڈ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس میں کھیل متاثر کردیتی ہے تو مقابلہ 46 اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا جائے گا تاہم بعدازاں بارش دوبارہ کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو کھیل ایک دن کیلئے روک دیا جائے گا اور دونوں ٹیمیں اگلے روز 50 اوورز فی سائیڈ میچ کھیل سکیں گی۔
مزید پڑھیں: ریزرو ڈے پر بھی سیمی فائنل بے نتیجہ رہا تو فائنل میں کون جائے گا؟
مثال 2: میچ 50 اوورز فی سائیڈ سے شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس دوران کھیل روکا دیتی ہے تو دونوں کے درمیان میچ 46 اوورز تک محدود کردیا جائے گا تاہم بارش 2 گیندوں کے بعد دوبارہ آتی ہے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر بھی 46 اوورز پر سائیڈ ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار 19 نومبر کو شیڈول ہے۔