ورلڈکپ میچز کے دوران ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع سامنے آگیا

بھارتی کپتان کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک طرح سکے پھینکنے کی ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک November 16, 2023
بھارتی کپتان کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک طرح سکے پھینکنے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت جیت گیا ہے۔

ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ بھارتی بورڈ نے پچ تبدیل کر ڈالی

میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں