نوشہرہ میں جے یو آئی کے جلسے کیلئے سرکاری اسکول میں چھٹی

جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔


ویب ڈیسک November 16, 2023
جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں سیاسی جلسے کے لیے سرکاری اسکول کو چھٹی دے دی گئی۔

آج جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا جلسہ نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں منعقد ہوگا۔ جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مانکی شریف کو بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کہنا ہے کہ اسکول صرف ایک دن کے لیے بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں