فیفا ورلڈکپ کوالیفائر پاکستان آج سعودی عرب سے ٹکرائے گا

عالمی رینکنگ میں پاکستان 193 جبکہ سعودی ٹیم 57ویں پوزیشن پر موجود ہے


Zubair Nazeer Khan November 16, 2023
عالمی رینکنگ میں پاکستان 193 جبکہ سعودی ٹیم 57ویں پوزیشن پر موجود ہے (فوٹو: فائل)

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں پاکستان اور سعودی عرب فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

سعودی شہر العسا کے الفتح اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستان فٹبال ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ نے میزبان سعودی ٹیم کو مضبوط ترین قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ میچ کے امکانات پاکستان کےحق میں نہیں۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان فٹبال ٹیم تعمیری مراحل سے گزر رہی ہے، پاکستان بدقسمتی سے کافی مدت سے انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک نہیں ہو سکا، ماضی کے مقابلے میں قومی ٹیم میں بہتری آئی ہے، آگے چل کر یہ مزید اچھی ٹیم بن جائے گی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر؛ پاکستان فٹبال ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی

اس موقع پر سعودی ٹیم کے کوچ رابرٹو مانسینے کے میڈیا بریفننگ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کو آسان نہیں کیں گے، ہم اگلے میچز کے لیے اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 193 واں نمبر ہے جبکہ سعودی عرب 57 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز؛ پاکستان کمبوڈیا کو شکست دیکر پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

گروپ جی میں سعودی عرب کے خلاف میچ کے بعد پاکستان 21 نومبر کو بطور میزبان اسلام اباد کے جناح اسٹیڈیم میں تاجکستان کی ٹیم کا منتظر ہوگا، اردن گروپ کی چوتھی ٹیم ہے، چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 3 مراحل میں جون تک باہم مقابل ہوں گی۔

بعد ازاں گروپ کی دو سرفہرست ٹیمیں عالمی کپ کوالیفائنگ کے راؤنڈ 3 میں شرکت کی اہل قرار پائیں گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن

پاکستان کے خلاف میچ کیلئے سعودی عرب کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیاجا رہا ہے، 6 مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کرنے والی سعودی فٹبال ٹیم 3، 3 دفعہ ایشین گلف کپ اور عرب کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح رہی ہے۔ قطر میں منعقدہ عالمی کا فٹبال ٹورنامنٹ میں رواں چیمپین ارجنٹائن کو 1۔2 سے ہرا کر زبردست اپ سیٹ کرنے والی سعودی ٹیم نے پولینڈ کی مضبوط ٹیم کو بھی شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کوالیفائر کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |