لوٹی دولت کی واپسی سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ میں ترمیم کا فیصلہ

معاہدے میں ترمیم کے لئے 26 اگست کو پاکستانی ٹیم اور سوئس حکام کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

اسی قانون کے تحت برطانیہ سمیت متعدد ممالک سوئس بینکوں سے معلومات حاصل کررہے ہیں. فوٹو؛ فائل

لاہور:
وفاقی حکومت نے سوئس بینکوں میں منتقل کی جانیوالی دولت کا سراغ لگانے اور ان کی واپسی کے لئے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔


معاہدے میں ترمیم کے لئے 26 اگست کو پاکستانی ٹیم اور سوئس حکام کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کی سفارش پر سوئٹزر لینڈ نے return of illicit assets act متعارف کرایا ہے جس کے تحت جن ممالک کے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے ہیں انھیں متعلقہ ممالک کے باشندوں کے سوئس بینکوں کے اکاونٹس کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی قانون کے تحت برطانیہ سمیت متعدد ممالک سوئس بینکوں سے معلومات حاصل کررہے ہیں جب کہ بھارت بھی اس حوالے سے کوششیں کررہا ہے۔
Load Next Story