میرا عمر کے جس حصے میں ہے اسے اب فلموں میں بڑی بہن کا کردار ادا کرنا چاہئے سنگیتا

میرا اور ان جیسی دیگر فنکاراؤں کی عمر اب ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے مناسب نہیں، اداکارہ سنگیتا


ویب ڈیسک May 23, 2014
پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل رفتہ رفتہ جاری ہے، اداکارہ سنگیتا۔ فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI: لالی ووڈ کی سینئر فنکارہ سنگیتا بیگم کا کہنا ہے کہ میرا سینئر ہو چکی ہیں اب انہیں ہیروئن کی بجائے بڑی بہن جیسے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا بیگم کا کہنا تھا کہ میرا اور ان جیسی دیگر فنکاراؤں کو کریکٹر ایکٹنگ کرنی چاہئیے ان کی عمر اب ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے مناسب نہیں، انہیں فلمی صنعت کی بھاگ دوڑ نئے نوجوان فنکاروں کو سونپ دینی چاہئیے۔

اداکارہ سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل رفتہ رفتہ جاری ہے، کراچی میں معیاری فلموں کی پروڈکشن سے فلمی صنعت کو سہارا ملا ہے، جلد لاہور کی انڈسٹری بھی اچھی فلمیں دینا شروع کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں