روٹی کی قیمت کے تنازع پر کوئٹہ میں 7 روز سے تمام تندور بند

مطالبات کی منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی، 200 گرام کی روٹی 35 روپے میں فروخت کریں گے، تندور ایسوسی ایشن

فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت میں تندور ایسوسی ایشن کی 7 روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کم مقرر کرنے اور کارروائیوں پر احتجاجا تندور گزشتہ 7 روز سے بند رکھے ہوئے ہیں۔


تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو دو سو گرام روٹی کی قیمت 35 روپے دی ہے مگر انتظامیہ نے اسے ماننے سے انکار کردیا اور قیمت مزید کم کر کے 25 روپے مقرر کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کم ریٹ پر اگر روٹی بیچیں گے تو خرید کے مال کی لاگت بھی نہیں آئے گی۔ نعیم خلجی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

 
Load Next Story