چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کی، اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے معطل ہوگئی۔
سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، وکلا کی ٹیم، بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم، ایف آئی اے ٹیم اور پراسیکیوٹرز عدالت پہنچے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم
اسی اثنا میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، ملزمان کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے۔ آج سرکاری پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک، ان کی اہلیہ مہرین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔