کراچی مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا


Staff Reporter November 17, 2023
(فوٹو: فائل)

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ، شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاسی گوٹھ سیکٹر 12/D سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے بعد ازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد احمد ولد محمد جمیل کے نام سے کی گئی ، جس کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ۔

شاہ لطیف پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قائدآباد پل کے نیچے ندی میں واقع چراغ کالونی خانہ پل کے نیچے سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شعیب علی ولد نواب کے جام سے کی گئی ، جب کہ دیگر رفتار ملزمان میں جنید علی ولد سید حسان ، ندیم ولد بچل ، یار محمد ولد نیاز محمد ، اور میر ولی ولد گل نواز شامل ہیں ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم شعیب علی متعدد بار مختلف تھانوں میں گرفتار کیا جاجکا ہے ۔

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ، ملزمان سے 3 پستول بمعہ ایمیونیشن ، 6 چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹرسائیکل، چھینا گیا موبائل فون و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

سہراب گوٹھ پولیس نے کچا پکا روڈ گورنمنٹ پرائمری اسکول کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 37 سالہ حیدر ولد محمد حسن کے نام سے کی گئی ۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گرفتار ملزم سے علاج و کے بعد تفتیش کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔