رونالڈو میسی سے پرستاروں کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر آواز اْٹھانے کا مطالبہ

دونوں فٹبالرز کے صرف انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 ارب سے زائد ہے

دونوں فٹبالرز کے صرف انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 ارب سے زائد ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے پرستاروں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اْٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

اسٹارز فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے صرف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ہی 1 ارب سے زائد فالوورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مداحوں کی تعداد الگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز اپنی اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فلسطین کے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں پتہ چل سکے۔

مزید پڑھیں: ٹینس اسٹار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا ذکر کرکے آبدیدہ، ویڈیو وائرل


دوسری جانب دنیا بھر میں لوگ اہم شخصیات سے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بنگلادیش میچ میں 'فلسطین کا پرچم' لہرادیا گیا

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی یکطرفہ جنگ میں 12 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جس میں شہادتوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کر بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
Load Next Story