بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا شاندار انعقاد

میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارتی وزیراعظم کی آمد بھی متوقع ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک November 19, 2023
میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارتی وزیراعظم کی آمد بھی متوقع ہے، رپورٹس (فوٹو: کرک انفو)

بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ روز ڈیفنس پرو برائے گجرات نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی ایک ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ سے قبل 10 منٹ ائیرشو فارمنس کا مظاہرہ کرے گی، جس سے میدان میں بیٹھے شائقین لطف اندوز ہوسکیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل سے قبل تنازع؛ کمنز نے پچ پر اعتراضات اٹھادیئے

دوسری جانب آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر گزشتہ روز فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں