خدیجہ شاہ کو 30 روز کیلیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا
ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔ خدیجہ شاہ کی نظربندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کاروائیوں میں شریک رہیں۔ خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے اور وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔ خدیجہ شاہ کی قانونی ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے 8 نومبر کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی رکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔