’’مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کریں‘‘

وسیم اکرم اور شعیب ملک کا نوجوان پیسر نسیم شاہ کو مشورہ


ویب ڈیسک November 17, 2023
وسیم اکرم اور شعیب ملک کا نوجوان پیسر نسیم شاہ کو مشورہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان پیسر نسیم شاہ پر زور دیا کہ وہ مکمل صحتیابی کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں، دونوں کرکٹرز نے بھارتی کھلاڑیوں کی مثال پیش کی کہ کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی واپسی ایک سبق ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ نسیم شاہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، براہ کرم انہیں مکمل وقت دیں جب تک کہ وہ 100 فیصد فٹ نہ ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: کیا نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے والے ہیں؟

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پیسر کو اپنے فیصلے خود لینا ہوں گے، اس نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے، وہ انڈر 19 سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی باہر

واضح رہے کہ فاسٹ بولر ایشیاکپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے تاکہ وہ صحتیاب ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں