بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کو ہندو مخالف بیان پر دھمکیاں ملنے لگیں

دیوالی کے پٹاخوں سے ہماری نیندیں خراب ہورہی ہیں، روبینہ دلیک


ویب ڈیسک November 17, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کو ہندو مخالف بیان پر دھمکیاں ملنے لگیں۔

گزشتہ دنوں روبینہ دلیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہندو تہوار دیوالی کے حوالے سے لکھا تھا کہ "کیا کسی کو اس کی پرواہ ہے کہ دیوالی ختم ہوگئی ہے، اب تو پٹاخے پھوڑنا بند کردو"۔

روبینہ دلیک نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "رات کے 3 بج گئے ہیں، 10 نومبر سے اب تک پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں، ان پٹاخوں سے جہاں ایک طرف ماحول آلودہ ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف ہماری نیندیں خراب ہورہی ہیں"۔

اس پوسٹ کے بعد بھارتیوں کی جانب سے روبینہ دلیک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے ان کی پوسٹ کو ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی بائیکاٹ کی دھمکیاں بھی دیں۔



روبینہ دلیک نے بھارتیوں کی تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہندو مخالف؟ کیا آپ لوگ اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟"

اداکارہ نے ناقدین پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ "میرے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر مت آئیں اور میری پوسٹس پر تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "آپ سے زیادہ تہوار ہم لوگ مناتے ہیں لیکن ہم کبھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتے"۔

روبینہ دلیک نے اپنی اگلی پوسٹ میں کہا کہ "دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے اور ہندو مذہب کی کسی بھی کتاب میں 10 دن تک آتش بازی کا نہیں لکھا"۔





اداکارہ نے اُن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "آپ اپنے اصلی یا جعلی اکاؤنٹس سے کسی اور متاثر کریں، مجھے نہیں"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں