بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

ٹوئٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی


ویب ڈیسک November 17, 2023
ٹوئٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفیٰ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انہوں نے غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کی ساتھ تصویر پوسٹ کی جبکہ شعر بھی شیئر کیا کہ ''اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے''۔

مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی سے پرستاروں کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر آواز اْٹھانے کا مطالبہ

سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کر بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں