اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی
انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے، مظاہرین
وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے نادرا آفس تک ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس اہلکاروں نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہو گئی اور پھر مظاہرین نادرا آفس کے باہر ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کے منتشر ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈ اور بینراٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے اورالیکشن کمیشن کا تمام عملہ مستعفی ہو جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی تھی جب کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لئے پولیس کو لاٹھی جارچ کرنا پڑا تھا۔