گوادر کے قریب ساحل سے بڑی مقدار میں چرس برآمد
چرس کا وزن 260 کلو گرام ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس
اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر کے قریب ساحل سمندر کی پہاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے بحیرہ عرب کے قریب بلوچستان میں ساحل سمندر سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر کارروائی کی جس میں ایک پہاڑی کے پاس زمین میں دبائی ہوئی چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق چرس کا وزن 260 کلو گرام ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔