اسرائیلی ظلم کا شکار غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے سوارا بھاسکر

سوارا بھاسکر نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا


ویب ڈیسک November 17, 2023
سوارا بھاسکر نے فلسطین کی حمایت کردی: فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی ظلم کا شکار غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دے دیا۔

سوارا بھاسکر نے سال 2011 میں غزہ کا دورہ کیا تھا جس کی تصویر اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی تھی، اس تصویر میں اُنہوں نے فلسطین کا پرچم لیا ہواتھا۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسرائیل کو گالی دیتے ہوئے کہا تھا کہ "اسرائیل نے 2007 سے غزہ میں زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے غزہ کی معاشی صورتحال اور انسانی زندگی کا بھیانک نقصان ہورہا ہے"۔

sw1

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ "اسرائیلی ظلم اور دہشتگردی کا شکار غزہ کی پٹی بنیادی طور پر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے"۔

سوارا بھاسکر نے یہ پوسٹ سال 2011 میں کی تھی جسے اب اُنہوں نے ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پُرانی تصویر، پُرانا ٹوئٹ لیکن میرے جذبات آج بھی وہی ہیں"۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کیلئے افسوس کرنے والے منافق ہیں: سوارا بھاسکر

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر ظلم کی انتہا کردی ہے، گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں شہادتوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں