بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر فضائی کرایوں میں 6 گنا اضافہ

سستی ترین ائیر لائن بھی 28 ہزار 778 روپے میں احمد آباد پہنچائے گی، رپورٹ


ویب ڈیسک November 17, 2023
سستی ترین ائیر لائن بھی 28 ہزار 778 روپے میں احمد آباد پہنچائے گی، رپورٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل کوالیفائی کرنے کے بعد بنگلورو سے احمد آباد کے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 18 نومبر بروز ہفتے کیلئے ایک طرفہ ہوائی سفر کا کرایہ 33 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے جبکہ اسی مہینے میں میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے سے قبل نارمل فلائٹس کا کرایہ محض 5 ہزار 700 روپے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈی گو ائیرلائن کی بنگلورو سے احمد کیلئے سستی ترین فلائٹ 27 ہزار روپے ہے جبکہ اکاسہ ائیر ہفتے واحد ائیر لائن ہے جو 28 ہزار 778 روپے میں پہنچارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا انعقاد کرے گی

دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کو یادگار بنانے کیلئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم 19 نومبر میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد بھی کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کہا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے 'پچ تبدیلی' تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار

خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں