سلمان لاشاری قتل کیس سلمان ابڑو سمیت 5 ملزمان کے ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

پولیس نے قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کو زخمی حالت میں اسپتال سے عدالت کے سامنے پیش کیا۔


ویب ڈیسک May 23, 2014
ملزم سلمان ابڑو کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، یاسین جمالی، محمد راشد سمیت پولیس سے تعلق رکھنے والے 4 شریک ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ریمانڈ کے کاغذات کے ذریعے ملزمان کا مزید ریمانڈ طلب کیا جب کہ ملزم سلمان ابڑو کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔ پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ مشترکہ تفتیشی ٹیم ٹشکیل دے دی گئی ہے جو 26 مئی کو معاملے کی تحقیقات کرے گی جب کہ قتل کے اصل محرکات بھی جاننے باقی ہیں، عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 مئی کو بھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلمان ابڑو سمیت 5 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈر پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |