بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خوردبرد میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم مہتاب علی متاثرین کے پیسےدھوکہ دہی سے خود وصول کرتارہا، لاکھوں روپے غیر قانونی طریقے سے ہتھیائے,ترجمان ایف آئی اے
سائبر کرائم سرکل سکھر نے کراچی میں کارروائی کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خوردبرد میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مہتاب علی کو کراچی سے گرفتارکیا گیا،ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کے لیے جاری فنڈز میں خوربرد کی۔
ملزم مہتاب علی متاثرین کے پیسے دھوکہ دہی سے خود وصول کرتارہا، اس نے متاثرین کے لاکھوں روپے غیر قانونی طریقے سے ہتھیائے،ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا،وہ گزشتہ 2 سال سے روپوش تھا جسے بالآخراب گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔