حکومت طالبان کے حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کرے خورشید شاہ

وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب ميں شرکت کرنی چاہیے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 23, 2014
پیپلز پارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، خورشید شاہ. فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی مفادات عزیز ہیں، حکومت طالبان کے حوالے سےجلد کوئی حتمی فیصلہ کرے۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، حکومت کو طالبان کے حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کرنا چاہیئے، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب ميں شرکت کرنی چاہیے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی روک دی ہے، صوبے جب اپنی مرضی کے فیصلےکرتے ہيں تو نقصان ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخواميں طویل لوڈشیڈنگ اس لیے کی جا رہی ہے کہ لوگ چیختے رہيں اور انہيں چور کہا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |