پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی

عامر خان نے رواں ماہ ہی امریکی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن لوئس کلازو کو ڈھیر کر کے ویلٹرویٹ چیمپئن شپ ٹائٹل حیتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


پاکستانی نژاد عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ آج صبح ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ دونوں مئی 2013 میں نیو یارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اس ماہ کے آغاز میں ہی امریکی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن لوئس کلازو کو ڈھیر کر کے ویلٹرویٹ چیمپئن شپ ٹائٹل حیتا ہے۔ 2004 ایتھنز اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والے عامر خان اپنے باکسنگ کیرئیر میں 29 مقابلے جیت کر دنیا بھر میں شہرت کما چکے ہیں۔
Load Next Story