جیو کیس کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں جسٹس جواد خواجہ

میں بنچ میں بیٹھا ہوں کسی کو رتی برابرشک نہیں ہونا چاہیے حق اورسچ کابول بالاہوگا، جسٹس جواد ایس خواجہ


ویب ڈیسک May 23, 2014
جیو ٹی وی کو ملک بھر میں بند کردیا گیا، عدالتی حکم موجود ہے کہ کیبل آپریٹر کسی بھی چینل کو آف ایئر نہیں کرسکتے، اکرم شیخ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں جیو کیس کی سماعت وقت کی قلت کے باعث پیر تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ مقدمہ کو سنیں گے اور حوالے سے ان پرکسی قسم کاکوئی دباونہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں جیو کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران جیو ٹی وی کےوکیل اکرم شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ جیو ٹی وی کو ملک بھر میں بند کردیا گیا ہے، عدالتی حکم موجود ہے کہ کیبل آپریٹر کسی بھی چینل کو آف ایئر نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر توفیق آصف ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ اسلام آباد میں جسٹس جوادایس خواجہ اورعدلیہ کی بےتوقیری کے بینرز آویزاں ہیں جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ میری کوئی تذلیل یا بے توقیری نہیں کرسکتا، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اسلام آباد میں لگے بینرز سے کسی کو تکلیف ہے تو وہ درخواست دیدیں۔ میں بنچ میں بیٹھا ہوں کسی کو رتی برابر شک نہیں ہونا چاہیے حق اور سچ کا بول بالا ہوگا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ میں جیو سے متعلق مقدمے کی سماعت کروں گا اور اس حوالے سے مجھ پر کسی قسم کاکوئی دباونہیں ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ میں جیو کیس کی سماعت وقت کی قلت کے باعث پیر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |