
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کا سیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا جس کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس تصادم کا نتیجہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کے انجرڈ ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی وائٹس، ملتان کے خلاف 281 رنز کے ہدف کا دفاع کررہی تھی اور صہیب مقصود بیٹنگ اینڈ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی ٹی20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر، حفیظ ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے
نویں اوور کی دوسری گیند پر صہیب مقصود نے شاٹ کھیلا مگر شاٹ مس ہونے کی وجہ سے گیند ہوا میں بلند ہوگئی جسے کیچ کرنے کے لیے کراچی وائٹس کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شان مسعود دونوں ہی دوڑ پڑے اور زوردار طریقے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
Sarfaraz Ahmed and Test Captain Shan Masood had a rough collision on the field. pic.twitter.com/d71LOyFdIz
- Thakur (@hassam_sajjad) November 17, 2023
سرفراز احمد کیچ پکڑنے کے بعد کھڑے ہوگئے مگر شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور پھر اپنا ٹخنہ پکڑ کر بیٹھ گئے۔ بعدازاں وہ میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کی انجری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جانے لگا۔
مزید پڑھیں: اعتماد کرنے پر بورڈ کا شکرگزار ہوں، شان مسعود
کراچی وائٹس نے سیمی فائنل 43 رنز سے جیت لیا تھا۔ سرفراز احمد کے ساتھ ٹکرانے کی تصویر شان مسعود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔
Red Card for @SarfarazA_54 ? pic.twitter.com/GZNMTvAc5x
- Shan Masood (@shani_official) November 17, 2023
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اور ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔