نانا پاٹیکر جھوٹ بول رہے ہیں تھپڑ کھانے والے مداح کا بیان آگیا

نانا پاٹیکر جھوٹ بول رہے ہیں، اُنہوں نے مجھے جان بوجھ کر تھپڑ مارا

نانا پاٹیکر کے مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی: فوٹو: اسکرین گریب

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ کھانے والے مداح کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ دنوں نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک مصروف سڑک پر اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اُسی دوران ایک نوجوان مداح اداکار کے قریب آتا ہے اور سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے جس پر نانا پاٹیکر مداح کو زور دار تھپڑ مار دیتے ہیں۔
Load Next Story