فواد حمزہ علی عباسی کو بالی ووڈ اداکاراوْں کیساتھ کاسٹ کیا جائے گابھارتی فلمساز

ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے علاوہ کسی دوسرے بھارتی اداکار کے ساتھ کاسٹ کیا جائے


ویب ڈیسک November 18, 2023
فوٹو: ویب ڈیسک

بھارتی خاتون فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم 'زی فائیو: زندگی' کی تخلیقی ڈائریکٹر شیلجا کیجریوال نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی اداکار فواد خان کو بالی ووڈ اداکارہ تبو اور حمزہ علی عباسی کو ودیا بالن کے ساتھ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فلمساز شیلجا کیجریوال نے کہا کہ "ہماری حکومت کو ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پیدا ہو تو اُس سے دونوں ممالک کے فنکار، فلمیں اور ڈرامے متاثر نہیں ہونے چاہئیں"۔

شیلجا کیجریوال نے کہا کہ "پاک بھارت فنکاروں، فلمسازوں اور موسیقاروں نے جب بھی ملکر کام کیا ہے تو اُنہیں عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی ہے، اس سے دونوں ممالک کو ہی فائدہ ہوتا ہے"۔

بھارتی فلمساز نے کہا کہ "دونوں ممالک کے عوام بھی فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ایک ساتھ ملکر بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت سی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں"۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کی درخواست بھارتی عدالت نے مسترد کردی

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ "وہ 'زی فائیو: زندگی' کے پلیٹ فارم سے پاک بھارت کے کئی مشترکہ پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اپنے منصوبے میں ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے علاوہ کسی دوسرے بھارتی اداکار کے ساتھ کاسٹ کیا جائے"۔

شیلجا کیجریوال نے اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "وہ اپنے پراجیکٹ میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو تبو اور حمزہ علی عباسی کو ودیا بالن کے ساتھ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہیں"۔

بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ "پاکستان کے سینما گھروں میں بھی بھارتی فلموں کو ریلیز کرنا چاہیے، اس سے بھارت کو فائدہ ہوگا اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے میں آسانی ہوگی"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔