لندن میں شیر ہند ٹیپوسلطان کی نادرسونے کی انگوٹھی نیلام کردی گئی

لندن کے کرسٹیز نیلام گھر میں شیر میسور کی انگوٹھی نیلامی کے لئے پیش کی گئی جسے 2 لاکھ 40 ہزارڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

ٹیپو سلطان کی انگوٹھی کو 2012 میں بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بھارت کے اعتراض پر اس کی نیلامی روک دی گئی تھی۔ فوٹو؛فائل

لاہور:
اٹھارہویں صدی کی سلطنت میسور کے شیر ٹیپوسلطان کی سونے کی نادر انگوٹھی نیلام کردی گئی۔

لندن کے کرسٹیز نیلام گھر میں شیر میسور کی انگوٹھی نیلامی کے لئے پیش کی گئی جسے 2 لاکھ 40 ہزارڈالر میں فروخت کردیا گیا۔1799 میں جب انگریز نے ریاست میسور پر لشکر کشی کی تو ٹیپوسلطان کی شہادت کے بعد انگریز فوجی کمانڈر نے ان کی یہ انگوٹھی ان کی انگلی سے اتارلی تھی۔


شیر میسور کی 41.2 گرام کی اس انگوٹھی کو فروخت سے قبل کا جو تخمینہ لگایا جارہا تھا یہ اس سے 10گنا زیادہ قیمت پر نیلام کی گئی ہے۔ ٹیپو سلطان کی اس انگوٹھی کو 2012 میں بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بھارت کے اعتراض پر اس کی نیلامی روک دی گئی تھی۔

ٹیپو سلطان میسورکے وہ دلیر بادشاہ تھے جس سے انگریز بھی انتہائی خوف کھاتا تھا اور 1799 میں انگریز نے جب میسورپر لشکر کشی کی توانہیں انتہائی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور شیرمیسور اور ان کے لشکر نے انتہائی بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ تاہم اس دوران شیر میسور شہید ہوگئے اوران کی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا یوں ریاست میسور پر بھی انگریز قابض ہوگئے۔

ٹیپوسلطان کا ایک قول آج تک مشہور ہے کہ ''شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے''۔
Load Next Story