لاہور میں اسموگ بے قابو 10 اضلاع میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن
تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر بند، آمد و رفت محدود، مارکیٹیں اور دکانیں تین بجے تک کھلیں گی، حکام
صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی صورت حال ایک بار پھر قابو سے باہر ہو گئی، جس پر لاہور سمیت 10 اضلاع میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لاہور میں ائرکوالٹی انڈیکس 309 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نگراں صوبائی حکومت کی ہدایت پر لاہور سمیت 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک نافذ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاترز بند، آمد و رفت محدود ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں و دکانیں تین بجے تک کھیلیں گی۔
شہر میں اوسط ائرکوالٹی انڈیکس 309 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے 10 اضلاع شیخوپورہ، قصور، ننکانہ، گوجرنوالہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہا الدین، گجرات شامل ہیں، میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ناذ کیا گیا ہے۔
اسموگ کے بڑھنے سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ماہرین طب نے شہریوں سے ماسک اور چشمہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیہ عظمیٰ کے افسران احکامات پر عمل کروانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ اسموگ کے تدارک کے لیے ٹیمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔