ارمینہ خان غزہ میں قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی شہادت پر رو پڑیں

ان معصوم جانوں کی شہادت نے مجھے اندر سے توڑ دیا ہے، ارمینہ خان

فوٹو : ویب ڈیسک

غزہ کے الشفا اسپتال میں بجلی اور طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں نوزائیدہ بچوں کی شہادت پر معروف پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان رو پڑیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

درندہ صفت اسرائیل نے غزہ کو بجلی، پانی، خوراک اور طبی امداد سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے، اب حال ہی میں ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی کہ غزہ کے الشفا اسپتال میں بجلی اور طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں نوزائیدہ بچے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین کشیدگی، ارمینہ خان کی شنیرا اکرم پر کڑی تنقید

اس افسوسناک خبر نے فلسطین کے حمایتی اور اُمتِ مسلمہ کو شدید غمزدہ کردیا، لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے درندہ صفت اسرائیل فوجیوں سے اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔







View this post on Instagram



A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)






ایسے میں معروف پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ غزہ کے الشفا اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی شہادت پر رو رہی ہیں۔

ارمینہ خان نے کہا کہ "میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فلسطین میں اسرائیلی درندگی کو دیکھ کر رو رہی ہوں اور اب ان معصوم جانوں کی شہادت نے مجھے اندر سے توڑ دیا ہے، جو ابھی اس دنیا میں آئے ہی نہیں تھا اُنہیں بھی شہید کردیا گیا"۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی لکھا جس میں اُنہوں نے کہا کہ "ان معصوم شہادتوں نے میری دُنیا پلٹ کر رکھ دی ہے، میں اپنا غم بیان کرنے سے قاصر ہوں، مجھے یہ ڈراوْنا خواب لگ رہا ہے"۔

اُنہوں نے کہا کہ "میں ہر دن لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن اب انسانیت سے میری اُمید بالکل ختم ہوچکی ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کون فلسطینیوں کی مدد کرے گا"۔

مزید پڑھیں: غزہ پراسرائیلی حملہ، شنیرا اکرم اور ارمینہ خان میں زبانی جنگ

ارمینہ خان نے کہا کہ "میرا دل دہل جاتا ہے جب میں یہ سوچتی ہوں کہ ان معصوم بچوں کو پیار دینے والا کوئی نہیں ہے، میں بطورِ انسان غزہ کے حالات دیکھ کر ٹوٹ گئی ہوں"۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں فلسطینی بچوں کے لیے دُعا کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ "کاش! کوئی معجزہ ہوجائے، کوئی تو ان معصوم بچوں کی مدد کرو، ان پر رحم کرو، یہ معصوم ہیں، انہوں نے کسی کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا"۔
Load Next Story