آشیانہ ریفرنس احتساب عدالت نے شہباز شریف کو بری کردیا

فواد چوہدری سمیت دیگر 10 ملزمان کو بھی بری کردیا گیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس پر فیصلہ دیا:فوٹو:فائل

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا۔

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر10 افراد کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اور نیب نے عدالت میں اپنی رپورٹس پیش کیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا۔


احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف سمیت دیگر 10 ملزمان فواد چوہدری ،احد خان چیمہ ،امتیاز حیدر ،بلال قدوی، شاہد محمود ، منیر ضیاء ،علی ساجد ،چوہدری محمد صدیق ،شاہد شفیق ،ندیم ضیاء ،کامران کیانی اور خالد حسین کو بری کردیا۔عدالت آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں 2 مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو بری کر چکی ہے۔

کیس کے دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق 16 ہزار شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لیے 61 کروڑ روپے جمع کروائے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا۔ کمپنیوں کی نااہلی کے باعث حکومت کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
Load Next Story