پیپلز پارٹی کے پی میں اختلافات مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مستعفی

پیپلزپارٹی کوچھوڑنے یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کافیصلہ جلدمشاورت سے کریں گے، عاصمہ عالمگیر


ویب ڈیسک November 18, 2023
(فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں اختلافات کے سبب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے استعفا دے دیا۔

عاصمہ عالمگیر کا اپنے عہدے سے استعفے دینے کے حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کے اختلاف کی وجہ سے مستعفی ہو رہی ہو ں۔چند عناصر کی وجہ سے خیبر پختو نخوا میں پارٹی کمزور ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرح ہر وقت پارٹی کے لیے قربا نیاں دی ہیں۔ پارٹی میں میر ا عہدہ کچھ مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کو برداشت نہیں۔ عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں مجھے بے نظیر بھٹو لائی تھیں، پارٹی عہدہ چھوڑا ہے پارٹی نہیں۔

عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ بلاول کیسے ان معاملات کونظراندازکرسکتے ہیں؟۔ وہ اپنے نانااورماں کی پارٹی کوخراب ہوتا کیسے دیکھ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوچھوڑنے یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کافیصلہ جلدمشاورت سے کریں گے۔

واضح رہے کہ عاصمہ عالمگیر نے ایسے موقع پر پارٹی عہدے سے استعفا دیا ہے جب پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خیبر پختونخوا کے دورے پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں