ورلڈکپ فائنل اختتامی تقریب میں کون کون پرفارم کرے گا نام سامنے آگئے

4 مختلف کیٹیگریز میں تقریب منعقد کی جائے گی، رپورٹس


ویب ڈیسک November 18, 2023
4 مختلف کیٹیگریز میں تقریب منعقد کی جائے گی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا۔

اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے ایک ٹویٹ میں پہلے اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے انکا نام ہٹادیا ہے۔

ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل؛ 1992 کی وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے

پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا انعقاد کرے گی

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں