امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین سے ملاقات انتخابات پر بات چیت

جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا مؤقف امریکی سفیر کے سامنے رکھا


ویب ڈیسک November 18, 2023
جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا مؤقف امریکی سفیر کے سامنے رکھا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔

امریکی سفیر اور جہانگیر ترین نے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی۔ امریکی سفیر اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا مؤقف امریکی سفیر کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے، آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔

امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔