خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے اسے قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، رہا کیا جائے، شوہر کی درخواست

(فوٹو : فائل)

نو مئی کے واقعات پر رہا ہوتے ہی دوبارہ نظربند کی گئی پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے شوہر نے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی ختم کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو نو مئی کے واقعات پر قید اور رہائی پاتے ہی دوبارہ نظربند کردیا گیا، خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے اسے قانون کے منافی نظر بند کیا گیا۔


درخواست گزار نے وفاقی حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نظر بندی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔

 
Load Next Story